نئی دہلی، 9/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ اور راکھل بھارتیہ بھارتی راہل گاندھی بریگیڈ کانگریس کے ذریعہ کمبل تقسیم تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کانگریس کمیٹی ضلع صدر(کرشنا نگر) جناب سنیل وہرا اور سابق او بی سی چیئرمین دہلی حکومت جناب جگدیش یادو اور راہل گاندھی برگیڈ کانگریس کے قومی سکریٹری جناب شہزاد علی بطور مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ اس موقع پر مہمان زی وقار جناب رنجیت ایس سی ایس ٹی کے سابق ممبر سماجی بہبود،دہلی حکومت محترمہ منجو سنہااور شاکر صدر(نئی دشا) بھی موجودتھے۔ اس تقریب کا اہتمام اقلیتی شعبہ لکشمی نگر اسمبلی حلقہ کے چیئرمین جناب اسد علی،نائب صدر محمد شفیع،جنرل سکریٹری جناب شمیم خان،سکریٹری محمد مدّسراحمد(ادنان)،جناب ہمت سنگھ،محمد جنید،محمد فعیق،جناب آنند جیسوال اور سبھی کارکن کے ذریعہ کیا گیا۔ اس میں سماج کے سینئر اور عزت مآب لوگوں نے شرکت درج کرائی۔ اس موقع پربزرگ لیڈر جناب مجیب الرحمن، شبانہ عباسی، اور بلاک صدرجناب امت مشرا بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں غریب،بیواوں اور ضروتمند خواتین کو تقریباً 2000 کمبل تقسیم کئے گئے۔